بیٹے کی موت پر دل برداشتہ باپ کی خود کشی

حیدرآباد ۔ 10 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : بیٹے کی موت کے بعد ذہنی تناؤ کا شکار ایک باپ نے بالاخر انتہائی اقدام کرتے ہوئے خود کشی کرلی ۔ یہ واقعہ رائے درگم پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 40 سالہ بڈوعرف راجو نے کل رات پھانسی لے کر خود کشی کرلی ۔ راجو پیشہ سے مزدور تھا ۔ جو خواجہ گوڑہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ راجو کا آبائی مقام ریاست اڑیسہ بتایا گیا ہے۔ یہ شخص اپنے بیٹے کی موت کے بعد سے کافی پریشان رہتا تھا ۔ دو سال قبل راجو کے بیٹے کی موت ہوگئی تھی ۔ اور وہ ذہنی تناؤ کا شکار ہوگیا تھا ۔ جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے کل رات خود کشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔۔