بیٹے کی مارپیٹ کا شکار ضعیف ماں کی موت

حیدرآباد /29 مارچ ( سیاست نیوز ) جوان بیٹے کی مارپیٹ کا شکار ضعیف خاتون فوت ہوگئی ۔ یہ واقعہ شاہ عنایت گنج پولیس حدود میں پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 75 سالہ خاتون بالواماں جو امبیڈکر نگر جمعرات بازار علاقہ کے ساکن شخص چندیا کی بیوی پر اس کے جوان بیٹے نے حملہ کیا اور شدید زدوکوب کیا ۔ حقیقی بیٹے کی مارپیٹ سے زخمی بالااماں کو فوری طور پر عثمانیہ جنرل ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ آج صبح فوت ہوگئی ۔ پولیس شاہ عنایت گنج نے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔