ملبورن۔ 23؍دسمبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ ہندوستان کے خلاف تیسرے ٹسٹ کے لئے آسٹریلیائی ٹیم میں نوجوان بیٹسمین جیو برنس کو شامل کیا گیا ہے اور جب انھوں نے اپنی ٹیم میں شمولیت کی خبر والد کو دی تو انھوں نے اس پر یقین کرنے سے انکار کردیا۔ 25 سالہ جیو حیران طور پر زخمی آل راؤنڈر میچل مارش کے مقام پر ٹیم میں شامل کئے گئے ہیں، لیکن جب انھوں نے جب اپنے والد کو یہ خوشخبری دی تو وہ یقین ہی نہیں کرپارہے تھے۔ جیو نے روزنامہ ’دی ٹیلیگراف‘ سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جب میں نے اپنے والد کو فون کیا تو وہ یقین ہی نہیں کرپارہے تھے، نیز والد کے اس ردعمل سے مجھے کسی قدر مایوسی ہوئی، حالانکہ میرے والد خود نہ صرف آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم کے بڑے مداح ہیں بلکہ وہ کرکٹ بھی کھیل چکے ہیں۔