بیٹے نے کیا ماں باپ کا قتل : ناجائز خواہشات کی تکمیل کی رقم کے لئے واردات

نئی دہلی : جنوبی دہلی ضلع کی جامعہ نگر تھانہ پولیس نے ذاکر نگر کی گلی نمبر ۷ ؍ کے مکان نمبر 180/A میں تقریبا ایک ماہ قبل ایک خاندان کی اس کے اپنے گھر میں مشتبہ طریقہ سے قتل کردئے جانے کی جانچ کی گئی ۔ حقیقت جب سامنے آئی تو انسانی روح کانپ جائے ۔

تحقیقات میں پتہ چلاکہ اس میاں بیوی کے قتل کے واردات کا شازشی کوئی اور نہیں بلکہ اسی بد نصیب خاندان کا اکلوتا بیٹا نکلا ۔پولیس کے مطابق اصل ملزم۲۶؍ سالہ عبدالرحمن اورا س کا ایک ساتھی ندیم خان ۳۲؍ سالہ کو گرفتار کرلیا ہے ۔

مشرقی ضلع ڈپٹی پولیس کمشنر بشوال کے مطابق ملزم عبد الرحمن اپنے والدین سے اپنے خواہشات کی تکمیل کے لئے رقم کی مانگ کررہاتھا ۔ اور کانپور میں رہنے والی اپنی معشوقہ سے شادی کی ضد بھی کررہا تھا ۔اس کے والدین اس کے ان دونوں مانگوں کے سخت خلاف تھے ۔

جس کی وجہ ملزم عبد الرحمن نے ان دونوں کے قتل کی سازش رچی ۔اکلوتے بیٹے نے اپنے ماں باپ کے قتل کی سپار ی ڈھائی لاکھ روپے کرائے کے قاتلوں کو دئے ۔ ان قاتلوں نے ۵۵؍ سالہ شمیم احمد او ران کی اہلیہ ۵۰؍ سالہ تسلیم بانو کو منہ دبا کر قتل کردیا ۔

ڈی سی پی بشوال نے بتایا کہ انہیں اس قتل کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے واردات پر پہنچ گئی لاشوں کو حاصل کی اور تحقیقات کا آغاز کردیا ۔سی سی ٹی وی کے فوٹیج کی شبہ پر ان کے بیٹے عبد الرحمن کو پولیس نے حراست میں لے لیا ۔

او رسختی سے پوچھ تاچھ شروع کی ۔پولیس کی سختی کی وجہ سے عبد الرحمن ساری سچائی بیان کردی ۔پولیس نے اس پر قتل کی سازش کادفعہ لگا کر عدالت میں پیش کردیا اور دیگر دو ملزمین کی تلاش شروع کردی ۔