بیٹی کے ہاتھوں شرابی باپ کی ہلاکت

حیدرآباد 6 مارچ (سیاست نیوز)برہم بیٹی کے ہاتھوں شرابی باپ کی ہلاکت انسانیت سوز واقعہ راجندر نگر پولیس حدود میں پیش آیا جہاں ایک 13 سالہ لڑکی نے اپنے 50 سالہ باپ پر لاٹھی سے حملہ کردیا ۔ اس حملہ سے زخمی یہ شخص تماانا فوت ہوگیا ۔ انسپکٹر راجندر نگر مسٹر وینکٹ ریڈی کے مطابق تماانا جو چنا چنتا کنٹہ منڈل تما پور ضلع محبوب نگر کا متوطن تھا گذشتہ ماہ اپنے افراد خاندان کے ساتھ راجندر نگر کے علاقہ مانسا ہلز منتقل ہوگیا تھا ۔ روزگار کے سلسلہ میں تماانا اپنے افراد خاندان کے ساتھ شہر منتقل ہوا تھا 6 روز قبل چمپا پیٹ میں رشتہ کے مکان میں تقریب کے دوران بھی بحث و تکرار ہوئی تھی ۔ تماانا شراب کے نشہ کا عادی تھا اور کثرت سے شراب نوشی کرتا تھا۔ آئے دن شراب کے نشہ میں مکان پہنچنا اور اپنی بیٹی سے جھگڑا اور مار پیٹ اس کی عادت بن گئی تھی اور جب اس کی 13 سالہ لڑکی لکشمی جھگڑے میں رکاوٹ بنتی تو تماانا اس کو بھی مار پیٹ کا نشانہ بناتا تھا۔ کل رات بھی نشہ کی حالت میں مکان پہونچ کر تماانا نے مار پیٹ شروع کردی اور اس حرکت سے شدید برہم اس کی بیٹی نے لاٹھی سے سر پر وار کردیا ۔