جمعرات , دسمبر 12 2024

بیٹیوں کو پھانسی دے کر باپ کی خودکشی

دوباک /26 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) دوباک منڈل لچھاپیٹ میں آج ایک دلخراش واقعہ پیش آیا ۔ دوباک پولیس ایس آئی سبھاش گوڑ کے بموجب دوبارک منڈل لچھاپیٹ کا رہنے والا راجیندر جس کی بیوی کا دو سال قبل ہی انتقال ہوچکا تھا ۔ جس کو دو لڑکیاں ہیں جس کی پرورش کرتا باپ پر مشکل ہوا ۔ شراب نوشی کرکے معصوم لڑکیوں کو زدوکوب کیا کرتا تھا ۔ معاشی محبوری کی بناء پر مقروض ہوچکا تھا ۔ دلبرداشتہ ہوکر اپنی بڑی بیٹی بھوانی جس کی عمر 9 سال ہے اور چھوٹی بیٹی لکشمی جس کی عمر 5 سال ہے دونوں کو پھانسی پر لٹکادیا اور خود بھی پھانسی پر لٹک کر جان گنوا بیٹھا ۔ مقام واردات پر پولیس پہونچ کر کیس درج کرکے تحقیقات کر رہی ہے ۔ دوباک رکن اسمبلی رام لنگاریڈی نے بھی ورثاء کو پرسہ دیا اور اپنی جانب سے 15 ہزار روپئے امداد کی ۔

TOPPOPULARRECENT