کراچی۔6 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی تاریخی کامیابی کے باعث پاکستان کے اکثر کوچز اپنی ملازمت بچانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ تاہم تین سال سے زائد عرصہ سے منسلک گرانٹ فلاور کے عہدے کی معیاد میں تجدید مشکل دکھائی دے رہی ہے۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ پی سی بی بیٹنگ کوچ کو تبدیل کرنے کے لئے کوچز کمیٹی کی سفارشات پر غور کرے گا اور ان کے معاہدے میں مزید تجدید نہیں کی جائے گی۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم انتظامیہ میں زمبابوے سے تعلق رکھنے والے سابق بیٹسمین گرانٹ فلاور سب سے سینئر ہیں۔ انہوں نے تین مختلف ہیڈ کوچز معین خان، وقار یونس اور مکی آرتھر کے ساتھ کام کیا ہے۔