بیٹسمنوں پر دباؤ نہیں : مرلی وجئے

کولمبو ، 4 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) کپتان ویراٹ کوہلی کی پانچ بولروں سے میدان سنبھالنے کی حکمت عملی کا مطلب ہوگا کہ چھ اسپیشلسٹ بیٹسمین تن آسانی کے متحمل نہیں ہوسکتے لیکن اوپنر مرلی وجئے نے کہا کہ کوئی اضافی دباؤ نہیں رہے گا جب وہ سری لنکا سے ٹسٹ سیریز میں کھیلیں گے، جو آئندہ ہفتے شروع ہورہی ہے۔ وجئے بنگلہ دیش کے خلاف واحد ٹسٹ میں عمدہ 150 کے بعد اس سیریز میں کھیلنے والے ہیں اور وہ ٹیم میں اپنی جگہ مضبوط کرنے کے مشتاق ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کوئی بھی بیٹسمن کامیاب ہوجائے تو اچھا رہے گا۔