بیوی کے ہاتھوں ضعیف شوہر کا قتل

حیدرآباد 10 جولائی (سیاست نیوز)مائیلا دیو پلی کے علاقہ میں ایک خاتون نے اپنے ضعیف شوہر کے مبینہ انداز میں قتل کردیا ۔ انسپکٹر مائیلا دیو پلی مسٹر ایس وینکٹ ریڈی نے بتایا کہ 60 سالہ ہنمنت راو کا قتل کردیا گیا نا معلوم قاتل نے اس ضعیف جسمانی معذور شخص کا بے رحمانہ انداز میں گلا کاٹ کر قتل کردیا تاہم پولیس نے مقام دے دستیاب شواہد اور انفنسنر ڈاگ کی حرکت سے بیوی پر شبہ ظاہر کیا ہے چونکہ مکان میں میاں بیوی دونوں ہی رہتے تھے جبکہ ہنمنت راو کا بیٹا جو آٹو ڈرائیور ہے کام پر تھا اور اس کی بیوی گھریلو ملازمہ کام پر گئی ہوئی تھی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔