بیوی کے ہاتھوں شوہر کا قتل

حیدرآباد ۔ 4 اپریل (سیاست نیوز) آصف نگر کے علاقہ میں پیش آئی قتل کی افسوسناک واردات میں بیوی نے اپنے شرابی شوہر کا قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق 45 سالہ بھگوان جادھو جو آصف نگر کے علاقہ میں رہتا تھا، کل رات اس کی بیوی اجالہ نے ہتھوڑے سے وار کرتے ہوئے اپنے شوہر کا قتل کردیا اور فرار ہوگئی۔ جادھو اور اجالہ دونوں میاں بیوی کے درمیان اکثر جھگڑا ہوا کرتا تھا۔ جادھو پیشہ سے مزدوری کرتا تھا اور اجالہ فنکشن ہالوں میں کام کیا کرتی تھی۔ کل رات دونوں میاں بیوی میں جھگڑا ہوا اور اس دوران اجالہ نے اپنے شوہر پر ہتھوڑے سے وار کرتے ہوئے اسے ہلاک کردیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔