بیوی کے ہاتھوں شوہر کا قتل

بودھن /5 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بودھن منڈل کے موضع پگڑاپلی میں ایک خاتون ساوتری اور اس کے لڑکے یوگیش نے ملکر اپنے شوہر 50 سالہ ایلیا کی گردن رسی سے کس کر ختم کردیا ۔ سرکل انسپکٹر پولیس بودھن مسٹر رام کرشنا کے مطابق متوفی کے کسی خاتون سے ناجائز تعلقات قائم کرلئے تھے ۔ جس کے باعث اکثر میاں بیوی میں جھگڑے ہوا کرتے تھے ۔ پولیس نے نعش کو بعد پنچنامہ پوسٹ مارٹم کیلئے گورنمنٹ ایریا ہاسپٹل روانہ کردیا اور متوفی کی بیوی اور لڑکے کو حراست میں لیکر تحقیقات کا آغاز کردیا ۔