حیدرآباد /3 ستمبر ( سیاست نیوز ) شوہر کی ملازمت اور انشورنس پالیسی کی خاطر ایک خاتون نے شوہر کا قتل کردیا اور ساتھی ڈرائیور کی مدد سے اپنے شوہر کی موت کو خودکشی قرار دینے کی ناکام کوشش کی ۔ اس شاطر خاتون کی اس سازش کا پولیس بھی شکار ہوگئی تاہم ثبوت مٹانے کی کوشش میں یہ خاتون پولیس کے ہاتھ آگئی ۔ پولیس ونستھلی پورم کے مطابق کامیا نائیک جو پیشہ سے سرکاری ملازم تھا ۔ اس شخص کا آبائی مقام مریال گوڑہ ضلع نلگنڈہ بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص اپنے افراد خاندان کے ساتھ ونستھلی پورم علاقہ میں رہتا تھا ۔ اس شخص کی بیوی پدما نے ایک اور شخص ونود کے ساتھ منصوبہ تیار کیا پہلے اس خاتون نے شوہر کا دم گھونٹ کر اس اس کا قتل کردیا ۔ جس کے بعد اس کی نعش کو کار میں رکھ کر اس کی کار کو برقی کھمبے سے ٹکرا دیا تاکہ اس کی موت کو حادثاتی قرار دیا جاسکے ۔ تاہم پولیس ونستھلی پورم نے شک کی بنیاد پر تحقیقات کرتے ہوئے نائیک کی بیوی اور اس کے ساتھی کو گرفتار کرلیا ۔