حیدرآباد /2 اگست ( سیاست نیوز ) سلطان نگر ایرہ گڈہ کے علاقہ میں ایک خاتون نے اس کے شوہر کا قتل کردیا ۔ ایس آر نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ رات دیر گئے پیش آئے اس واقعہ سے علاقہ سنسنی پھیل گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 33 کے بیریا پر حملہ کرتے ہوئے اس کی بیوی سمالتا نے اسے ہلاک کردیا ۔ سمالتا اور بیریا کی شادی سال 2013 میں ہوئی تھی اور ان کے دو بچے ہیں ۔ میاں بیوی اکثر جھگڑا کرتے تھے اور ان کے درمیاں تنازعہ کی یکسوئی کیلئے سابق میں کونسلنگ بھی کی گئی تھی ۔ کل رات تقریباً 3 بجے سما لتا نے وزنی پتھر اس کے شوہر کے سرپر ڈال کر اس کا قتل کردیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔