حیدرآباد ۔ /26 اگست (سیاست نیوز) سائبر آباد کے علاقہ جگت گیری میں ایک خاتون نے اپنے شرابی شوہر کا بے رحمانہ انداز میں قتل کردیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 50 سالہ سنجیوا جو پیشہ سے مزدور تھا ، کل رات اپنی بیوی کے حملہ میں ہلاک ہوگیا ۔ پولیس جگت گیری گٹہ کے مطابق 40 سالہ یاداماں اور سنجیوا میاں بیوی تھے ۔ یاداماں پیشہ سے بلدیہ کی جاروب کش بتائی گئی ہے جو اپنے شوہر کی حرکتوں سے تنگ آچکی تھی اور نشہ کی حالت میں مکان پہونچنا اور بیوی سے جھگڑا کرنا سنجو کی عادت بن گئی تھی ۔ جس سے تنگ آکر اس نے انتہائی اقدام کردیا اور اپنے شوہر کا قتل کردیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔