حیدرآباد /6 جولائی ( سیاست نیوز ) بہنوائی کے ہمراہ بیوی چلے جانے سے دلبرداشتہ ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ چارمینار پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 23 سالہ آشیش ملک جو پیشہ سے سنار تھا ۔ بنڈی کا اڈہ چارمینار علاقہ کا ساکن تھا ۔ اس شخص کا تعلق مغربی بنگال سے بتایا گیا ہے ۔ آشیش نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ اس نے سال 2013 میں شادی کی تھی ۔ شادی کے تھوڑے دن بعد ان کے خاندان میں آپسی مسائل پیدا ہوگئے ۔ گذشتہ دنوں آشیش کی بیوی اپنے شوہر کو بغیر بتائے اپنے بہنوائی کے ہمراہ مغربی بنگال چلی گئی ۔ جس سے دلبرداشتہ ہوکر آشیش نے خودکشی کرلی ۔