بیوی کے کردار پر شبہ کے بعد شوہر کی خودکشی

حیدرآباد /18 نومبر ( سیاست نیوز ) بیوی کے کردار پر شبہ اور دوسرے لڑکے کو اپنا لڑکا نہ ماننے والے شخص نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ الوال کے علاقہ میں پیش آیا ۔ جہاں 30 سالہ بی راجو عرف کنکا راجو نے الوال ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین کے آگے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ راجو جو پیشہ سے کارپینٹر تھا تارناکہ میں اپنی بیوی بچوں کے ساتھ رہتا تھا ۔ اس جوڑے کو ایک دو سال کا لڑکا تھا ۔اور یہ لڑکا ان کا دوسرا لڑکا تھا راجو کو اپنی بیوی کے کردار پر شبہ تھا اور وہ بار بار یہ کہتا تھا کہ دوسرا لڑکا اس کا نہیں ہے ۔ دونوں میں جھگڑے کے بعد راجو نے تین ماہ قبل اپنی بیوی سے علحدگی اختیار کرلی تھی ۔ جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے کل رات خودکشی کرلی ۔ ریلوے پولیس سکندرآباد مصروف تحقیقات ہے ۔