بیوی کے چھوڑکر چلے جانے پر شوہر کی خودکشی

حیدرآباد /5 مئی ( سیاست نیوز ) بیوی کے چھوڑکر چلے جانے اور گھریلو پریشانیوں سے دلبرداشتہ ایک شخص نے حمایت ساگر میں چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ راجندر نگر پولیس نے آج اس شخص کی نعش کو حمایت ساگر سے برآمد کرلیا ہے اور اس کی شناخت آنند راؤ کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق 36 سالہ آنند راؤ جو مرتضی گورہ علاقہ کا ساکن تھا پیشہ سے ڈرائیور بتایا گیا ہے ۔ دیڑھ سال قبل اس کی بیوی اس کا گھر چھوڑکر چلی گئی تھی اور تب سے ذہنی تناؤ کا شکار ہوگیا تھا ۔ اس کی زندگی اور گھریلو مسائل میں اضافہ ہوگیا تھا ۔ جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے انتہائی اقدام کیا ۔ 3 مئی کے دن اس نے اپنی موٹر سائیکل حمایت ساگر کے کنارے رکھدی اور ساگر میں چھلانگ لگادی ۔