حیدرآباد ، 8 اگست ( سیاست نیوز) تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ میں کردارپرشک کرتے ہوئے شوہرنے بیوی کے پاوں کہلاڑی سے کاٹ دینے کے بعد اپنی جان دے دی۔ یہ واقعہ کیتے پلی منڈل کے تونگرتی میں پیش آیا۔ سرینو نامی 35 سالہ شخص کواپنی بیوی رجیتا کے کردارپرشک ہوگیا تھا جس کی وجہ سے اس نے اپنی بیوی پرحملہ کیا اورا سکے بعد الکٹرک وائروں کوپکڑکرخودکشی کرلی۔خاتون کو زخمی حالت میں علاج کیلئے اسپتال میں داخل کردیا گیا ۔