حیدرآباد 31 اکٹوبر (سیاست نیوز) گھرآنے سے بیوی کے انکار پر دلبرداشتہ شخص نے خودکشی کرلی۔ حیات نگر پولیس حدود میںیہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 28 سالہ وہ سریندر نے آج صبح پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ سریندر پیشہ سے خانگی ملازم تھا اور عبداللہ پور میٹ علاقہ میں رہتا تھا۔ ایک ماہ قبل سریندر اور اس کی بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا تھا ۔ بیوی اپنے مائیکے چلی گئی تھی اور سریندر اپنی بہن کے مکان چلا گیا تھا ۔ گذشتہ ہفتہ وہ اپنی بہن کے مکان رہنے آیا اور بیوی سے کہنے لگا کہ وہ اپنے گھر آجائے تاہم اس کی بیوی مائیکے سے اپنے گھر آنے سے انکار کررہی تھی جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس شخص نے خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔