بیوی کے میکے چلے جانے سے شوہر کی خودکشی

حیدرآباد یکم / نومبر ( سیاست نیوز ) بیوی کے میکے چلے جانے سے دلبرداشتہ ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ پنجہ گٹہ پولیس کے مطابق 40 سالہ اروند کمار نے جو پریم نگر علاقہ کا ساکن تھا ۔ اس شخص نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ اروند کمار گذشتہ 4 ماہ سے شدید مالی پریشانیوں کا شکار تھا اور وہ 4 ماہ سے بے روزگار تھا ۔ جبکہ اس کی بیوی سوچترا بھی ملازمت کرتی تھی ۔ دونوں نے سال 2010 میں اپنی پسند سے شادی کی تھی ۔ ان دونوں مالی پریشانیوں سے بے حال اس خاندان میں مسائل پیدا ہوگئے تھے ۔ گذشتہ روز اروند کمار کا خسر اس کے گھر آیا اور بیوی کو ساتھ لیکر چلا گیا ۔ جس سے دلبرداشتہ اس شخص نے خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔