حیدرآباد /23 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) بیوی کے مائیکے چلے جانے سے دلبرداشتہ شخص نے خودکشی کرلی ۔ ٹپہ چبوترہ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 33 سالہ محمد جبار میاں جو پیشہ سے لاری ڈرائیور تھا ۔ جھرہ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ اس شخص نے کل رات انتہائی اقدام کرلیا ۔ جبار میاں کا ان کی بیوی سے گذشتہ روز جھگڑا ہوا تھا اور جھگڑے کے بعد ان کی بیوی بچوں کو لیکر مائیکے چلی گئی ۔ اس بات سے پریشان حال جبار میاں نے ذہنی تناؤ کا شکار ہوکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔