بیوی کے مائیکے جانے پر شوہر کی خودکشی

حیدرآباد /2 اپریل ( سیاست نیوز ) بیوی بچوں کے ساتھ مائیکے جانے سے دلبرداشتہ ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ عنبرپیٹ پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 40 سالہ سریکانت گوڑ جو آکاش نگر عنبرپیٹ میں رہتا تھا ۔ 27 مارچ کے دن اس نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا تھا ۔ جس کی علاج کے دوران آج موت ہوگئی ۔ گوڑ کی بیوی اپنے بچوں کو لیکر مائیکے گئی تھی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گوڑ کیڑے مار دوا کا استعمال کرلیا ۔ تاہم اس کی خودکشی کی وجوہات کا پتہ نہ چل سکا ۔ پولیس عنبرپیٹ مصروف تحقیقات ہے ۔