حیدرآباد /22 جنوری ( سیاست نیوز ) بیوی کے مائیکے چلے جانے سے دلبرداشتہ شوہر نے خودسوزی کرلی ۔ یہ واقعہ نارسنگی پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 30 سالہ بی کرشنا نے اپنے جسم پر کیروسن ڈال کر آگ لگالی اور رات دیر گئے فوت ہوگیا ۔ کرشنا جو پیشہ سے پینٹر تھا ۔ پیراں چیرو نارسنگی کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ اس کی بیوی اس سے جھگڑا کرنے کے بعد اپنے مائیکے چلی گئی تھی ۔ جس نے دلبرداشتہ ہوکر کل خودسوزی کرلی جس کی رات دیر گئے علاج کے دوران موت ہوگئی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔
ماں کی شراب نوشی سے تنگ کمسن لڑکے کی خودسوزی
حیدرآباد /22 جنوری ( سیاست نیوز ) شرابی والدہ کی حرکتوں سے تنگ آکر ایک کمسن لڑکے نے خودسوزی کرلی ۔ یہ واقعہ کندکور پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 13 سالہ ڈی ترون نے جو پانچویں جماعت کا طالب علم تھا ۔ 17 جنوری کے دن اس نے اپنے جسم پر کیروسن ڈال کر آگ لگالی اور آج علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ ترون واویلا کنٹہ تانڈہ میں رہتا تھا ۔ اس کے والد وینکنا پلی اس کے بچپن میں فوت ہوگئے تھے اور اس کی والدہ لکشمی اس کی پرورش کرتی تھی ۔ لکشمی عادی شرابی تھی ۔ اور کثرت سے شراب کے نشہ کی عادی تھی ۔ اس نے اپنی والدہ کو کئی مرتبہ شراب کی عادت چھڑوا نے کی کوشش کی تاہم والدہ کے رویہ میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں آئی جس سے تنگ آکر اس کمسن نے انتہائی اقدام کرلیا اور خودسوزی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔