حیدرآباد /15 جولائی ( سیاست نیوز ) بیوی کے مائیکے چلے جانے سے دلبرداشتہ شخص نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ شاہ عنایت گنج پولیس کے مطابق 38 سالہ جی سینو جو پیشہ سے لیبر تھا ۔ شاہ عنایت گنج کا ساکن تھا ۔ کثرت سے شراب نوشی کیا کرتا تھا ۔ اس کی حرکتوں سے تنگ آکر اس کی بیوی نے گھر چھوڑ دیا تھا ۔ جس کے بعد دلبرداشتہ ہوکر اس نے خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔