حیدرآباد /15 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) بیوی کے مائیکے چلے جانے سے دلبرداشتہ ایک شخص نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ جیڈی میٹلہ پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 35 سالہ جعفر جو بیکری میں کام کرتا تھا ۔ رنگ بستی جیڈی میٹلہ میں رہتا تھا ۔ اس نے کل رات اپنے مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ گھریلو جھگڑوں سے پریشان ہوکر جعفر کی بیوی اپنے مائیکے چلی گئی تھی ۔جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے کل رات پھانسی لے لی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔
بھائی کے ہاتھوں بھائی کا بے رحمانہ قتل
حیدرآباد /15 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) منچال کے علاقہ میں ایک بھائی نے اپنے بھائی کا مبینہ طور پر بے رحمانہ انداز میں قتل کردیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 38 سالہ مہیندر جو لنگم پلی کا ساکن تھا ۔ بے روزگار تھا مہیندر کثرت سے شراب کے نشہ کا عادی تھا ۔ 9 اکٹوبر کے دن وہ نشہ کی حالت میں اپنے مکان میں سو رہا تھا کہ اس کے بھائی گرمیش پر الزام ہے کہ اس نے اپنے بھائی کو مارپیٹ کا نشانہ بناتے ہوئے ہلاک کردیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ مہیندر اپنے مکان میں سو رہا تھا اور دروازہ اندر سے لگاہوا تھا ۔ اس کا بھائی مکان کی چھت کے کویلو نکال کر اندر داخل ہوا اور حالت نیند میں موجود اپنے بھائی کو شدید زدوکوب کا نشانہ بنایا اور چلا گیا ۔ دو دن مہیندر اسی حالت میں رہا اور دو دن بعد اس کے افراد خاندان نے ہاسپٹل منتقل کیا جہاں دوران علاج وہ کل رات فوت ہوگیا۔ منچال پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔