بیوی کے فیس بک اکاؤنٹ پر قابل اعتراض مواد

ملزم شوہر گرفتار ، سائبر کرائم پولیس کی کارروائی
حیدرآباد۔/25جنوری، ( سیاست نیوز) بیوی کے فیس بک اکاؤنٹ کو ہائیک کرتے ہوئے قابل اعتراض مواد گشت کرانے والے ایک شوہر کو سنٹرل کرائم اسٹیشن کی سائبر کرائم پولیس نے گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 42 سالہ شانتی سروجن متوطن وشاکھاپٹنم اپنی بیوی جو انڈین اوورسیز بینک کی ملازم بتائی جاتی ہے کا موبائیل فون حاصل کرکے اس میں موجود فیس بک اور دیگر سوشیل نیٹ ورکنگ ایپس کے ذریعہ کئی افراد کو قابل اعتراض مواد روانہ کیا۔ اتنا ہی نہیں شانتی سروجن نے بیوی کے ساتھی ملازمین اور اس کے عہدیداروں کو بھی فیس بک میسیجس روانہ کئے اور نامعلوم افراد کو بھی مواد روانہ کیا ۔ انسپکٹر سائبر کرائم مسٹر بی چاند باشا نے سروجن کو گرفتار کرلیا۔