حیدرآباد 15 مئی (سیاست نیوز)بیوی اور اس کے رشتہ داروں کے حملہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔یہ واقعہ سعید آباد پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 35 سالہ پانڈو اس کی بیوی لکشمی اور بھائی لکشمن اور اس کی بیوی کے حملہ میں فوت ہوگیا ۔ پانڈو پیشہ سے آٹو ڈرائیور تھا جو سنگارینی کالونی میں رہتا تھا جس کا تعلق ضلع محبوب نگر سے بتایا گیا ہے ۔ پانڈو اکثر اپنی بیوی کو مارپیٹ کانشانہ بناتا تھا ۔ کل رات بھی اس78 اپنی بیوی پر حملہ کیا اور اسے مار پیٹ کا نشانہ بنایا ۔ روزانہ کی مارپیٹ سے تنگ آکر پانڈو کی بیوی نے اپنے بھائی لکشمن کو اطلاع دی ۔ لکشمن اپنی بیوی کے ہمراہ بہن کے مکان پہونچا اور تینوں نے پانڈو کو شدید زدوکوب کیا جو فوت ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔