حیدرآباد 29 جنوری (سیاست نیوز) بیوی کے جھگڑوں سے تنگ آکر ایک شخص نے خودکشی کرلی۔ جگت گیری گٹہ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 55 سالہ شخص یادیا جو پیشہ سے سکیوریٹی گارڈ تھا، آر پی کالونی میں رہتا تھا، اس شخص کی بیوی چرچ کی نگرانکار تھی۔ گزشتہ دنوں اس خاتون نے اپنے ساتھ ایک لڑکی کو رکھ لیا اور اسے اپنے مکان میں پناہ دی۔ ذرائع کے مطابق اس لڑکی کے تعلق سے اکثر میاں بیوی میں جھگڑا ہوا کرتا تھا اور روزانہ کے جھگڑوں سے تنگ آکر یادیا نے کل رات انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودکشی کرلی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔