حیدرآباد /2 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) بیوی کی بے رخی سے ایک اور مالی پریشانیوں کے سبب دو افراد کی خودکشی کے علحدہ واقعات کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ اور جیڈی میٹلہ پولیس حدود میں پیش آئے ۔ کے پی ایچ بی پولیس کے مطابق 35 سالہ بھاسکر جو پیشہ سے پینٹر کے پی ایچ بی کالونی میں رہتا تھا ۔ یہ شخص بیوی کی بے رخی سے دلبرداشتہ ہوگیا تھا ۔ ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ اس شخص کی بیوی رامشی جو پیشہ سے ہوم گارڈ ہے گذشتہ روز ڈیوٹی سے تاخیر سے پہونچی اس بات پر میاں بیوی میں بحث و تکرار ہوگئی ۔ جس کے بعد اس نے خودکشی کرلی ۔ جیڈی میٹلہ پولیس کے مطابق 33 سالہ ساریا جو پیشہ سے مزدور تھا۔ آیودھیا نگر جیڈی میٹلہ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے وہ مالی پریشانی سے دلبرداشتہ ہوگیا تھا۔ جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودسوزی کرلی پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔