بیوی کی ہراسانی پر پولیس پوچھ تاچھ پر اقدام خودکشی

پولیس پر زدوکوبی کا الزام ، پولیس مصروف تحقیقات
حیدرآباد /31 اگست ( سیاست نیوز ) سرور نگر پولیس کی مبینہ ہراسانی سے تنگ آکر ایک شخص نے خودکشی اقدام کیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس کی نگرانی اور نظروں کے سامنے اس شخص نے چلتی بس کے سامنے چھلانگ لگادی ۔ تاہم فوری طور پر اس شخص کو ہاسپٹل منتقل کرتے ہوئے اسے بچالیا گیا ہے ۔ باوثوق ذرائع کے مطابق بیوی کے ساتھ ہراسانی اور مارپیٹ کے سلسلہ میں کریسٹوفر کے خلاف سرورنگر میں مقدمہ درج کیا گیا تھا اور پولیس نے پوچھ تاچھ کیلئے پولیس اسٹیشن طلب کیا تھا ۔ ہاسپٹل میں دئے گئے اپنے بیان میں کریسٹوفر نے پولیس پر الزام لگایا کہ تین دن تک سرور نگر پولیس نے اسے زبردستی تحویل میں رکھا اور شدید زدوکوب کیا ۔ اس نے الزام لگایا کہ پولیس نے کیمروں کو بند کرنے کے بعد اس کا برا حال کیا اور اسے زنجیروں میں جکڑے رکھا ۔ پولیس پر سنگین الزامات لگانے والے اس شخص نے بتایا کہ کریسٹوفر نے سمالتا سے لو میاریج کیا تھا اور اپنی پسند کی شادی کے بعد یہ شخص بیوی کے ساتھ گیا تھا ۔ گذشتہ چند روز قبل سمالتا والدین کے مکان آئی اور اس کے والد نے مقدمہ درج کروا دیا ۔ تاہم پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کریسٹوفر نے اپنی بیوی سمالتا کو شدید زدوکوب کیا اور مارپیٹ کا نشانہ بنایا ۔ یہ شخص نامپلی کے ایک لارج میں منیجر کی خدمات انجام دیتا ہے ۔ تین سال سے ان کا معشوقہ جاری تھا اور حالیہ عرصہ ان دونوں نے شادی کرلی تھی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق سمالتا کے والد نے اپنی بیٹی پر ڈھائے گئے ظلم کو دیکھتے ہوئے پولیس میں شکایت درج کردی