حیدرآباد۔ یکم جولائی (سیاست نیوز) بیوی کی ہراسانی سے تنگ آکر ایک طالب علم نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ جگت گری گٹہ پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 28 سالہ روی کرن ساکن لینن نگر نے ایک سال قبل ایک لڑکی سے لو میریج کی تھی اور شادی کے بعد سے ہی دونوں کے درمیان جھگڑے ہونے لگے اور آج روی کرن نے جھگڑوں سے تنگ آکر انتہائی اقدام کرلیا۔