حیدرآباد /7 اگست ( سیاست نیوز) کوکٹ پلی کے علاقہ میں ایک سیکوریٹی گارڈ نے بیوی کی ہراسانیوں اور مالی پریشانیوں سے تنگ آکر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 35 سالہ درگا راؤ جو کوکٹ پلی میں رہتا تھا مالی پریشانیوں کا شکار تھا اور آئے دن اسکا بیوی سے جھگڑا ہوا کرتا تھا جس سے تنگ آکر اس نے خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔