حیدرآباد ۔ 26 اپریل (سیاست نیوز) سکندرآباد کے علاقہ رام گوپال پیٹ حدود میں ایک شخص نے بیوی کی ہراسانی سے تنگ آ کر خودکشی کرلیا۔ بتایا جاتا ہیکہ 28 سالہ شام جو پیشہ سے مزدور اندرا نگر علاقہ میں رہتا تھا۔ شام کا اس کی بیوں سے معمولی بات پر جھگڑا ہوا تھا اور جھگڑے کے بعد بیوی مقام کو مکان سے باہر چھوڑ کر گھر کو قفل ڈال دیا اور چلی گئی تھی۔ اس بات سے دلبرداشتہ ہوکر شام نے اس کے والدین کے مکان کا رخ کیا جو قریب میں واقع ہے اور والدین کے مکان پہنچ کر اس نے خودکشی کرلی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔