حیدرآباد۔/8اگسٹ، ( سیاست نیوز) بیوی کی جانب سے پولیس میں شکایت درج کروانے سے دلبرداشتہ ایک کار ڈرائیور نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ بتایا جاتا ہے کہ 42کے گرویا ساکن چیتنیہ پوری جو عادی شرابی تھا آئے دن بیوی سے جھگڑا کیا کرتا تھا۔ شوہر کے اس رویہ سے تنگ آکر بیوی نے سرور نگر پولیس میں شکایت درج کروائی تھی۔ جس سے دلبرداشتہ ہوکر گرویا نے خودکشی کرلی۔چیتنیہ پوری پولیس نے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔
رہزنی میں ملوث دو افراد گرفتار
شمس آباد /8 اگست ( سیاست نیوز ) شمس آباد کے موضع پداگولکنڈہ میں 2 اگست کو رہزنی کے واقعہ کے بموجب پروین کمار 36 سالہ ساکن سنگاریڈی متوطن شیر لنگم پلی 2 اگست کی دوپہر ملازمت کے سلسلہ میں پداگولکنڈہ آوٹر رنگ روڈ کے قریب سب روڈ سے گذر رہا تھا کہ دو افراد نے اسے روک کر اس کی تلاشی لی کچھ نہ ملنے پر اس کا موبائل چھین لیا اور اس کے پاس موجود پے ٹی ایم سے 14 ہزار روپئے ان کے اکاونٹ میں منتقل کرلئے جس پر اس نے شمس آباد پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی ۔ شمس آباد آر جی آئی داسری نائیک نے مقدمہ درج کرتے ہوئے جے رمیش 20 سالہ ہوٹل منیجمنٹ تیرا سال ساکن بہادرگوڑہ اور جے لنگم 22 سالہ ساکن بہادرگوڑہ کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے انہیں عدالتی تحویل میں بھیج دیا ۔