بیوی کی موت پر دل برداشتہ شوہر کی خود کشی

حیدرآباد ۔ /27 جنوری (سیاست نیوز) جواہر نگر پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے ایک واقعہ میں بیوی کی موت واقع ہونے سے دلبرداشتہ ایک خانگی ملازم نے خودسوزی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 63 سالہ آر واسو ساکن بھگت سنگھ نگر جواہر نگر کی بیوی حالیہ دنوں فوت ہوگئی تھی جس کے بعد وہ دلبرداشتہ ہوگیا تھا ۔ کل رات واسو نے اپنے مکان میں خود پر کیروسین چھڑک کر آگ لگالی اور وہ برسرموقع ہلاک ہوگیا ۔ پولیس جواہر نگر نے مقدمہ درج کرلیا ۔