حیدرآباد /3 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) بیوی کی موت سے دلبرداشتہ ایک شخص نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودکشی کرلیا ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ کے مطابق 58 سالہ سید احمد پاشاہ نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس کے مطابق سید احمد پاشاہ جو آصف نگر سرور نگر علاقہ کا ساکن گذشتہ روز سید احمد پاشاہ کی بیوی کی برسی تھی اور یہ شخص بدویل اور شیوا راحیل کے درمیان میں واقع ریلوے لائین پر پٹریوں کے پر لیٹ کر انتہائی اقدام کرلیا ۔ ریلوے پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔