حیدرآباد /28 نومبر ( سیاست نیوز ) بیوی کی موت سے دلبرداشتہ ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ مائیلاردیوپلی پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 27 سالہ راجندر گرناک جو نیپال کا متوطن تھا شہر روزگار کی تلاش میں آیا تھا ۔ مائیلاردیوپلی علاقہ میں رہتا تھا ۔ راجندر کی بیوی سڑک حادثہ میں ہلاک ہوگئی تھی تب سے وہ ذہنی تناؤ کا شکار تھا جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے کل رات خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔