بیوی کی فلموں میں عریاں اداکاری پر شوہر کی خودکشی

حیدرآباد /5 فروری ( سیاست نیوز ) ایک خاتون کی شوہر سے علحدگی اور فلموں میں اداکاری اس کے شوہر کی موت کا سبب بن گئی ۔ یہ واقعہ سنجیوا ریڈی نگر پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 32 سالہ اودھے بھانو نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ ایس آر نگر پولیس کے مطابق ادھئے بھانو جو ایک کارپوریٹ شعبہ میں کام کرتا تھا ۔ امیر پیٹ کے علاقہ میں واقعہ ایک اپارٹمنٹ میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ رہتا تھا ۔ اس نے چند سال قبل بین طبقاتی شادی کی تھی ۔

تاہم سسرالی رشتہ دار اسے پریشان کر رہے تھے اور انہوں نے اس کے خلاف جہیز ہراسانی کا مقدمہ درج کردیا تھا ۔ اودھے بھانو اس مقدمہ کا سامنا کر رہا تھا کہ اس کی بیوی اپنی بچی کو لیکر علحدہ ہوگئی تھی اور تقریباً 2 سال سے جھگڑے چل رہے تھے ۔ اس دوران بھانو کی بیوی فلموں میں اداکاری کرنے لگی تھی ۔ باوثوق ذرائع کے مطابق اس شخص کی بیوی دو فلموں میں ایسی اداکاری کی جس میں عریانیت تھی اور اس کی بیوی نے نیم عریاں اداکاری کی تھی اس بات کو لیکر اس کے ساتھیوں میں مذاق اودھے بھانو کی بیوی موضوع بحث بن گئی جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس شخص نے پھانسی لے لی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔