حیدرآباد /3 مئی ( سیاست نیوز ) بیوی کی پسند کے مطابق زندگی بسر کرنا ایک شخص کی موت کا سبب بن گیا ۔ جس نے مالی پریشانیوں کا شکار ہوکر خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ بنجارہ ہلز پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 32 سالہ انجینیلو نے خودکشی کرلی ۔ انجینیلو پیشہ سے آٹو ڈرائیور تھا ۔ ایک سال قبل اس شخص کی شادی ہوئی تھی ۔ یہ شخص شادی کے بعد اندرا نگر میں رہنے لگا تھا ۔ اس کی بیوی کو شوہر کا آٹو چلانا پسند نہیں تھا اور انجینیلو نے آٹو چھوڑ کر خانگی ملازمت شروع کردی تھی ۔ جس کے سبب وہ مالی پریشانیوں کا شکار ہوگیا اور بالاخر تنگ آکر خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔