بیوی کی علحدگی سے مایوس پروفیسر کی خودکشی

حیدرآباد 5 اکٹوبر (سیاست نیوز) بیوی سے علحدگی سے دلبرداشتہ ایک پروفیسر نے ٹرین کے سامنے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔ بتایا جاتا ہے کہ 43 سالہ راگھاویندرا گرو پرساد جو آئی سی ایف اے آئی یونیورسٹی کا پروفیسر تھا جس کی شادی سہاسنی سے سال 2004 میں ہوئی تھی لیکن گذشتہ چند عرصہ سے اپنی بیوی سے اختلافات کے باعث علحدگی اختیار کرلی تھی۔ گرو پرساد نے عدالت سے رجوع ہوتے ہوئے اپنے دو لڑکوں سے ملاقات کی اجازت حاصل کی تھی اور وہ اکثر اپنے لڑکوں کو سیر کیلئے لیجایا کرتا تھا۔ پروفیسر نے کل شام بھی لڑکوں کو اپنے سسرالی رشتہ دار کے مکان واقع ملکاجگیری سے سیر کیلئے لے گیا تھا لیکن اس کی نعش آج صبح سکندرآباد ریلوے اسٹیشن کی پٹریوں پر دستیاب ہوئی ۔ پولیس نے پروفیسر کے مکان واقع الوال سے ایک خودکش نوٹ بھی حاصل کیا ہے جبکہ اس کی بیوی سہاسنی نے ملکاجگیری پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرواتے ہوئے اپنے لڑکوں کی گمشدگی سے متعلق مقدمہ درج کروایا ہے ۔