حیدرآباد /10 اپریل ( سیاست نیوز ) بیوی کی علحدگی سے دلبرداشتہ ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ گھٹکیسر کے علاقہ انوجی گوڑہ میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 35 سالہ کے پربھاکر ریڈی جو پیشہ سے ڈرائیور تھا ۔ اس کی بیوی اس شخص سے علحدہ ہوگئی تھی اور اس نے بیوی کو منانے کی ہر ممکنہ کوشش کی تاہم ناکامی کے بعد دلبرداشتہ ہوکر اس نے کل رات اپنے جسم پر کیروسن ڈالکر خود کو آگ لگالی اور آج علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔