بیوی کی عصمت ریزی کروانے والے شخص اور بھتیجہ کو 10 سال کی قید

حیدرآباد ۔ 28 ۔ جون : ( پی ٹی آئی ) : شہر کی ایک مقامی عدالت نے ایک شخص کو 10 سال کی سزائے قید دی ہے جس نے اپنی بیوی کی عصمت ریزی میں اپنے بھتیجہ کی مدد کی تھی تاکہ وہ ( بیوی ) حاملہ ہو کر لڑکے کو جنم دے سکے ۔ اس کے بھتیجہ کو بھی 10 سال کی قید دی گئی ہے ۔ عدالت نے ان دونوں کو 10 سال قید بامشقت کے علاوہ ان پر فی کس ایک ہزار روپئے جرمانہ بھی عائد کی ہے ۔ استغاثہ کے مطابق پنٹم راجو کے بیوی کی 12 جنوری 2010 کو نوین نے اس جوڑے کے گھر میں عصمت ریزی کی تھی اور راجو نے اس موقع پر اپنی بیوی کو پکڑ لیا تھا ۔ بعد ازاں بیوی کی شکایت پر نارائن گوڑہ پولیس نے چچا اور بھتیجہ کو گرفتار کرلیا تھا ۔ جس پر پولیس نے انہیس گرفتار کیا تھا ۔ تحقیقات سے انکشاف ہوا ہے کہ راجو اور متاثرہ عورت کی شادی 2004 میں ہوئی تھی اور انہیں ایک لڑکی تولد ہوئی تھی جو پیدائش کے چند دن بعد فوت ہوگئی تھی ۔ اس کے بعد بیوی پھر کبھی حاملہ نہیں ہوسکی تھی ۔ چنانچہ راجو چاہتا تھا کہ اس کی بیوی کی نوین کے ساتھ جنسی اختلاط ہوجائے اور وہ حاملہ ہوسکے اس کوشش میں عورت کی عصمت ریزی کی گئی ۔۔