بیوی کی زدوکوب سے دلبرداشتہ شوہرکی خودکشی

کاغذنگر ۔20اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاغذنگر منڈل میں بیوی کی روزآنہ ہراسانی اور زدوکوب کئے جانے پر شوہر نے پھانسی کے ذریعہ خودکشی کرلی ۔ تفصیلات اور کاغذنگر رورل سرکل انسپکٹر آف پولیس رمیش بابو کی اطلاع کے بموجب کاغذ نگر منڈل کے ایزگاؤں کا متوطن سبن سرکار عمر 45سال روزآنہ اپنے مکان شراب پی کر آیا کرتا تھا ۔ روز روز کی شوہر کی حرکت سے بیوی تنگ آکر ایک روز شوہر سبن سرکار پر حملہ کرتے ہوئے زدوکوب کرنے کی وجہ سے مکان سے کچھ دوری پرا یک درخت سے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ انہوں نے کہا کہ سبن سرکار کی بیوی پر کیس رجسٹرڈ کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے ۔