حیدرآباد ۔ 28 نومبر (سیاست نیوز) سائبرآباد کے علاقہ میڑپلی میں ایک خاتون نے شوہر کی ہراسانیوں سے تنگ آکر کر انتہائی اقدام کرلیا۔ بتایا جاتا ہیکہ 36 سالہ سمپورنا جو اولڈ چوٹ اپل علاقہ کے ساکن شنرایا کی بیوی تھی۔ یہ لوگ کرناٹک سے شہر منتقل ہوئے تھے اور ٹھیلہ بنڈی پر چائے فروخت کرتے تھے۔ سمپورنا نے اپنے شوہر کے خلاف کرناٹک میں ہراسانی کا مقدمہ دائر کیا تھا۔ تاہم شوہر کی جانب سے تبدیلی کے وعدے کے بعد یہ خاندان اور میاں بیوی حیدرآباد منتقل ہوگئے۔ تاہم یہاں شہر میں شوہر نے دوبارہ ہراسانی شروع کردی تھی جس سے تنگ آ کر خاتون نے خودسوزی کرلی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔