مکہ راج پیٹ /2 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) چیگنٹہ کے قریب قصبہ و ڈیارم میں بیوی میکے سے نہ آنے سے دلبرداشتہ 30 سالہ پرشانت نامی شخص نے اپنے ہی مکان میں پھانسی لیکر برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ ذرائع کے مطابق قصبہ وڈیارم کا پرشانت نامی کی بیوی شوہر سے جھگڑے کے بعد پچھلے کچھ عرصہ سے میکے میں ہی تھی ۔ جس سے دلبرداشتہ ہوکر پرشانت نے اپنے ہی مکان میں تنہائی پاکر پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ اس شخص کے پسماندگان میں بیوی اور دو کمسن لڑکے شامل ہیں ۔ اس حادثہ کے تعلق سے چیگنٹہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیلا ہے ۔ مزید تحقیقات جاری ہے ۔