حیدرآباد /21 اپریل ( سیاست نیوز ) کلثوم پورہ کے علاقہ میں ایک شخص نے اپنی بیوی کی بے وفائی سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 32 سالہ سنتوش کمار جو پولیس کالونی کوارٹرس کا رہنے والا تھا ۔ نمس کا ملازم بتایا گیا ہے ۔ اس شحص نے 17 اپریل کے دن نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور کل رات فوت ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ سنتوش کمار کی شادی 10 سال قبل ہوئی تھی اور اس کی کوئی اولاد نہیں تھی ۔ گذشتہ روز اس کی بیوی اس شخص کے گھر کو چھوڑ کر چلی گئی تھی جس کے بعد بیوی کی بے وفائی سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔