حیدرآباد ۔ 5 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : بیوی کی بے رخی سے دل برداشتہ ایک شخص نے خود کشی کرلی ۔ چلکل گوڑہ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ 28 سالہ سندیپ کمار جو میٹو گوڑہ کے علاقہ میں رہتا تھا ۔ پیشہ سے گریٹر بلدیہ کا ملازم بتایا گیا ہے ۔ چند روز قبل اس کی بیوی اور اس کے درمیان جھگڑا ہوا تھا ۔ اور بیوی نے جھگڑے کے بعد اپنے مائیکے کا رخ کیا اور وہ واپس نہیں آرہی تھی اس نے اپنی بیوی کو مائیکے سے واپس لانے کی کافی کوشش کی تاہم ناکامی کے بعد اس نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ یکم اگست کے دن اس نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کیا تھا اور 4 اگست کی رات فوت ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔۔