بیوی کیلئے بورڈ سے قواعد میں تبدیلی کا مطالبہ

نئی دہلی ۔8 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی نے اپنی بیوی انوشکاشرما سے دور نہ ہونے کی خاطر بی سی سی آئی سے کرکٹرز کی بیویوں کو غیرملکی دوروں میں مکمل سیریز کیلئے ساتھ جانے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ کوہلی نے اپنے اس مطالبے سے متعلق پالیسی تبدیل کرنے لئے بورڈ سے رابطہ بھی کرلیا جس کے بعد بورڈ نے ٹیم مینجمنٹ سے معاملے پر رائے مانگ لی۔ دوسری جانب کرکٹ حلقے بیویوں کو ساتھ رکھنے کی پالیسی پر تقسیم نظر آرہے ہیں، اس سے قبل بیویوں کو دو ہفتے تک ساتھ رکھنے کی اجازت تھی۔ میڈیا نے دعوٰی کیا ہے کہ کوہلی نے انوشکا کیلئے پالیسی تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔