بیوی کو شکست ، ووٹرس سے رقم کی واپسی کا مطالبہ شوہر کے خلاف مقدمہ

حیدرآباد یکم / فروری ( پی ٹی آئی ) تلنگانہ کے ضلع سوریہ پیٹ میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جو پنچایت انتخابات میں اپنی بیوی کی شکست کے بعد ووٹرس سے مبینہ طور پر وہ رقم واپس کرنے کا مطالبہ کر رہا تھا جو اس نے حالیہ منعقدہ پنچایت انتخابات میں اپنی بیوی کو ووٹ دینے کیلئے ادا کیاتھا ۔ اس ضمن م یں ایک ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ضلع حکام نے ملزم پربھاکر کے خلاف مقدمہ درج کیا ۔