مٹ پلی۔/23ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ابراہیم پٹنم منڈل ویمل کرتی مقام پر چاٹلو رمیش52 سالہ اسی مقام کی ایک خاتون کے ساتھ ناجائز تعلقات کے ساتھ دوسری بیوی بنالیا اور اس خاتون کی جانب سے 50ہزار روپیوں کا قرض حاصل کیا جس پر اس کی دوسری بیوی قرض ادا کرنے کی بات کہنے پر زدوکوب کیا کرتا تھا۔ تنگ آکر اس کی بیوی نے پولیس میں شکایت درج کرائی۔ رمیش سابق میں کئی کیسس میں ملوث تھا۔گزشتہ ماہ اپریل اس پر روڈی شیٹر کا کیس درج کیا گیا تھا ۔ مقامی پولیس نے اسے اپنی تحویل میں لے کر کیس درج کرلیا ہے۔
کاغذ نگر میں راشن شاپ کو
مہر بند کردیا گیا
کاغذ نگر۔/23ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاغذ نگر میں راشن شاپ نمبر 30 کو مہر بند کردیا گیا۔ تحصیلدار مسٹر سریش اور جناب ریاض علی انفورسمنٹ آفیسر کی اطلاع کے بموجب ڈیلر سرینواس کے خلاف شکایت ملنے پر راشن شاپ کو مہر بند کردیا گیا۔ ڈیلر سرینواس ہمیشہ اناج سربراہ کرنے میں تساہل سے کام لیتا تھا۔ دو ماہ سے راشن کارڈ پر اس نے دال اور گیہوں سربراہ کرنے سے انکار کردیا جبکہ حکومت کی جانب سے دال اورگیہوں راشن کارڈ پر سربراہ کرنے کے لئے اس کے حوالے کردیئے گئے تھے۔ اس سلسلہ میں راشن کارڈ رکھنے والوں نے تحصیلدار آفس میں ڈیلر کے خلاف شکایت کی اور منڈل آفس کے روبرو دھرنا بھی دیا۔